Friday 19 May 2017

ناکامیاب طلبہ کے لیے مفت کوچنگ

ایس آئی او بگدل کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول بگدل کے ہیڈ ماسٹر جناب شیخ نواز الدین صاحب کو  دسویں جماعت کے طلبہ کامیاب ہو نے سے مبارکباد پیش کیا گیا.. اور اسی طرح سے کوشش کرنے کو کہا گیا. اسی کے ساتھ کچھ طلبہ ناکامیاب ہوگئے ہیں. وہ طلبہ کیلئے کوچنگ رکھا جا رہا ہے. اردو میڈیم کے طلبہ کنڑا میں ناکامیاب اور کنڑا میڈیم کے طلبہ حساب میں ناکامیاب ہوگئے ہیں. اس سلسلے میں سپلیمنٹری امتحان تک ایم پی ایس اسکول میں 22 مئ بروز پیر صبح  10  بجے سےکوچنگ دی جائے گی. پنچایت کی ایجوکیشن کمیٹی کو بھی اس صورت حال سے واقف کرایا گیا. اس موقع پر ایس آئی او بگدل کے (صدر مقامی) محمد ذکی الدین (ایجوکیشن آرگنائیزر) محمد زبیر غازی ( خدمت خلق سو سا یٹی بگدل) کی لیڈر محمد کلیم الدین موجود تھے.

Wednesday 17 May 2017

دسویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال

ایس آئی او بگدل کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ ء کے ساتھ ایک تبادلہ خیال رکھا گیا. اس پروگرام میں مہمان خصوصی محمد آصف علی بگدل( صدر آئیٹا ضلع بیدر)  نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی اور انہوں نے اپنے دلچسپی اور  ہنر کے حساب سے کورس منتخب کر نے کو کہا. جو بچے شوق سے اور دیکھا دیکھی کورس منتخب کر تے ہیں وہ آگے جاکر پچھتاوا کرتے ہیں. تعلیم تو ایک راستہ ہے جو آپ کے ہنر کو دنیا والوں تک بتلاتا ہیں.برادر نے ناکامیاب طلبہ کو ایس آئی او بگدل کی جانب سے تربیت یعنی کوچنگ دی جانے کا مشورہ دیا گیا. اور ان بچوں کو موبائل فون، ٹی وی، بری صحبت اور بے فضول اپنا وقت ضائع کرنے سے پرہیز کرنے کو کہا . اس موقع پر (مقامی صدر) محمد ذکی الدین، ، (ایجوکیشن آرگنائیزر) محمد زبیر غازی،محمد مبین احمد، اور ایس آئی او کے اسوسیٹ، دسویں جماعت کے طلبہ بھی موجود تھے.

Recent

SIO Bagdal Team For 2024

SIO BAGDAL TEAM - 2024  click here for detail News